s
s
s
s
s
s
s

El contenido de esta página requiere una versión más reciente de Adobe Flash Player.

Obtener Adobe Flash Player

Irshad Arshi Malik
Nacionalidad:
Pakistán
E-mail:
Biografia

Gender Murder in India: 50 million girls and women killed before and after birth
Posted on August 3, 2009 by
The Editors

کوکھ میں قتل

ارشاد عرشی ملک
arshimalik50@hotmail.com

ابھی جنم نہیں میں نے لیا ہے دنیا میں
مگر میں خوف سے ہر پل لرزتی رہتی ہوں
میں ماں کی کوکھ کے اندر بھی ڈرتی رہتی ہوں
سہم سہم کے میں بے موت مرتی رہتی ہوں

سُنا ہے میں نے کہ سائنس کی یہ ترقی بھی
ہمارے واسطے لائی ہے اک نئی اُفتاد
سُنا ہے،ایسی مشینیں بھی ہو گئیں ایجاد
جو ماں کی کوکھ کے اندر کے سب مناظر بھی
چمکتی ،جاگتی سکرین پر دکھاتی ہیں
جو نسل و جنس کا پورا پتہ بتاتی ہیں

سُنا ہے مائیں بھی خود بیٹیوں کی دُشمن ہیں
جب اپنے رحم میں بیٹی کا جان لیتی ہیں
تو اس کے قتل کی پھر دل میں ٹھان لیتی ہیں

بھلی تھی رسم ہمیں زندہ گاڑ دینے کی
تو قبر بنتی تھی آنسو بہائے جاتے تھے
جو باپ لے کے ہمیں قتل گاہ جاتا تھا
نئے لباس میں ہم بھی سجائے جاتے تھے
ہمارے سر پہ ربن بھی لگائے جاتے تھے

پر ایسا ظلم تو دیکھا،سُنا نہ دنیا میں
بہت سی ہیں مری بہنیں کہ جن کو مل نہ سکا
کفن کے نام پہ کپڑا کوئی نیا عرشیؔ
کہ جن کا کوئی جنازہ اٹھا نہ ارتھی ہی
زمیں پہ ایک دو بالشت بھی جگہ نہ ملی
ہمیں تو ماوں کے رحموں میں بھی پنہ نہ ملی

بہت سی ہیں مری بہنیں جو ماوں کے ہاتھوں
اُنہیں کی کوکھ کے اندر مٹائی جاتی ہیں
خوشی کے ساتھ گٹر میں بہائی جاتی ہیں

ابھی جنم نہیں میں نے لیا ہے دنیا میں
مگر میں خوف سے ہر پل لرزتی رہتی ہوں

ارشاد عرشیؔ ملک
اسلام آباد
پاکستان

biografia:

IRSHAD ARSHI MALIK

ISLAMABAD
PAKISTAN

arshimalik50@hotmail.com

 

Desarrollado por: Asesorias Web
s
s
s
s
s
s
s